ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ شہید رہبرِ اعلیٰ نے سب کو سکھا دیا کہ ایران کا عظیم سرمایہ اس کے عوام اور اتحاد ہے۔
یہ بات ایرانی صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں کہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہمدردی، ہم آہنگی اور عوام کی مخلصانہ خدمت جاری رکھیں گے۔
صدر پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران کی عزت، ترقی اور عظمت کے راستے پر چلتے رہیں گے۔