پیرس( رضا چوہدری / نمائندہ جنگ ) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں چوری کی ایک اور واردات،لگژری شیشے کی مصنوعات بنانے والی معروف کمپنی کے عجائب گھر سے لاکھوں یورو مالیت کے زیورات چوری کر لئے گئے۔ کمپنی اور تحقیقات سے وابستہ ذرائع کے مطابق اتوار کی صبح نامعلوم ملزمان نے شمال مشرقی فرانس کے علاقے ونگن سر موڈر (Wingen-sur-Moder) میں واقع لالیک میوزیم میں ڈکیتی کی واردات کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان صبح تقریباً ساڑھے 5 بجے میوزیم میں داخل ہوئے اور سیدھا زیورات کے حصے کا رخ کیاتحقیقاتی ذرائع کے مطابق واردات کے دوران تقریباً 20 قیمتی زیورات چرائے گئے جن کی مالیت ممکنہ طور پر 40 لاکھ یورو کے قریب ہو سکتی ہے۔