ریاض (شاہد نعیم)دنیا بھر میں پاکستانی آم کی ایکسپورٹ میں اضافہ کیلئے سفارت خانہ پاکستان ریاض کے زیرِ اہتمام پاکستانی مینگو فیسٹیول، "پاکستانی آم کی مٹھاس" کے زیرعنوان منعقد کی گئی جس نے شرکاء کے دل جیت لیا، ریاض میں مینگو فیسٹول کا افتتاح سفیر پاکستان احمد فاروق نے کیا۔ اس موقع پر منسٹر ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ ڈاکٹر شگفتہ زرین، پاکستانی کاروباری شخصیات اور سعودی شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ فیسٹیول میں پاکستانی آم سے تیار کیا گیا خصوصی مینگو کیک رکھا گیا۔