• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنوعی ذہانت کے لیے عالمی قوانین بنائے جائیں، سربراہ اقوام متحدہ

جنیوا (رائٹرز/اے ایف پی) — اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل António Guterres نے پیر کو خبردار کیا کہ مصنوعی ذہانت (AI) کی ترقی اس قدر تیز رفتار ہو چکی ہے کہ اس کی نگرانی کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے، لہٰذا اس کے ممکنہ خطرات، خصوصاً بچوں کے تحفظ پرزور دیتے ہوئے انہوںنے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے لیے عالمی سطح پر ہم آہنگ قوانین اور ضابطے ناگزیر ہیں۔ انسانی نگرانی کم ہوگئی، سچ اورجھوٹ کا فرق مزید دھندلا گیا،قاتل روبوٹس ناقابل قبول ہیں، انہوں نے کہا کہ ممکن ہے ہم وہ آخری پیڑھی ہوں جو انسان اور مشین کے تعلق کا اصول طے کر سکتی ہے،جنیوا میں اقوام متحدہ کے زیرِ اہتمام مصنوعی ذہانت کی حکمرانی (AI Governance) پر حکومتوں کی سطح کے پہلے عالمی مکالمے سے خطاب کرتے ہوئے گوتریس نے کہا کہ ایسی ٹیکنالوجی، جو معیشتوں کو نئی شکل دے سکتی ہے، روزگار کے نظام کو بدل سکتی ہے، انتخابات پر اثرانداز ہو سکتی ہے اور عالمی سلامتی کا توازن تبدیل کر سکتی ہے، اس رفتار سے متعارف کرائی جا رہی ہے کہ خود اسے بنانے والے بھی اس کی رفتار کا ساتھ نہیں دے پا رہے۔انہوں نے کہا کہ "جدت کو مؤثر حفاظتی حدود (Guardrails) کی ضرورت ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید