امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مجھے اس کی پروا نہیں، وہ بات کرنا چاہیں تو کریں، لیکن میرے خیال میں وہ اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں۔
ٹرمپ نے یہ بات صحافی کے سوالات کے جواب میں کہی، صحافی نے پوچھا گیا تھا کہ آخری رسومات کے بعد کا کیا مطلب ہوگا؟ اور کیا ایران کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع نہیں ہوں گے؟
ترکیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ وہ جھوٹ بولنے والے لوگ ہیں، میں نے پوری زندگی معاہدے ہی کیے ہیں، میری پوری زندگی اسی کام میں گزری ہے، شاید اسی وجہ سے میں صدر بھی بنا۔
ٹرمپ نے کہا کہ میں نے بہت دولت کمائی، مجھے بڑی کامیابیاں حاصل ہوئیں، میں جس کام میں بھی گیا، کامیاب رہا، لیکن جب میں ان لوگوں سے معاملہ کرتا ہوں تو محسوس ہوتا ہے کہ یہ بالکل مختلف ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے اپنے ہی عوام پر ظلم کیا، اب تک وہ احتجاج کرنے والے 54 ہزار افراد کو قتل کر چکے ہیں، صاف بات یہ ہے کہ اب میں ان پر اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا۔
انھوں نے کہا کہ اگر ہمارے بہترین مذاکرات کار بات چیت جاری رکھنا چاہیں تو ضرور کریں، مذاکرات کار بات چیت جاری رکھنا چاہیں تو کریں، لیکن مجھے اس سے کوئی امید نہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا مجھے یہ لوگ پسند نہیں ہیں، صاف بات یہ ہے کہ اب میں ان پر اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا۔