ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ بطور فٹبال ورلڈ کپ میزبان امریکا کا طرزِ عمل اس کی روایتی خارجہ پالیسی کا عکاس ہے۔
مسعود پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قوانین کو اپنے مطابق موڑنا، دباؤ ڈالنا، رکاوٹیں لگانا اور دھوکا دینا ہی امریکی خارجہ پالیسی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم ایسے کھیل کو مسترد کرتے ہیں، ایران اپنے حقوق کے دفاع میں مضبوطی سے کھڑا ہے۔