بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن نے انکشاف کیا ہے کہ میں زیادہ سخت ڈائٹ پلان فالو نہیں کرتی بلکہ اعتدال کے ساتھ سب کچھ کھاتی ہوں۔
کریتی سینن نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔
انہوں نے اپنے پسندیدہ کھانے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے چیٹ ڈے کی ضرورت نہیں پڑتی، میں سب کچھ کھاتی ہوں بس کاک ٹیل 2 کی شوٹنگ کے دوران احتیاط کی تھی۔
اداکارہ نے کہا کہ میں کھانے کے لیے زندہ ہوں، مجھے ہر طرح کا کھانا بہت پسند ہے، مجھے روایتی بھارتی کھانے، تھائی پکوان، چائنیز کھانے، ٹھیلوں پر فروخت ہونے والے سارے چٹ پٹے کھانے، سب پسند ہیں، آج بھی میں نے پیزا کھایا ہے۔
واضح رہے کہ کریتی سینن آج کل اپنی نئی فلم ’کاک ٹیل 2‘ کی کامیابی کا جشن منا رہی ہیں، جس میں ان کے ہمراہ شاہد کپور اور رشمیکا مندانا بھی بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہیں۔