• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نام کندہ ریوالور اور گولیاں، نیٹو رہنماؤں کو اردوان کا انوکھا تحفہ

انقرہ ( اے ایف پی) نام کندہ ریوالور اور گولیاں،نیٹو رہنماؤں کو اردوان کا انوکھا تحفہ ،انقرہ اجلاس کے اختتام پر رہنماؤں کو تحائف دیے گئے، اسلحہ نقل و حملنے سیکورٹی ٹیموں کو مشکل میں ڈال دیا۔ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے نیٹو سربراہی اجلاس کے اختتام پر رکن ممالک کے رہنماؤں کو ایک غیر معمولی تحفہ دیتے ہوئے ہر رہنما کو اس کے نام سے کندہ ایک ریوالور، چھ زندہ گولیاں اور برآمدی پابندیوں سے استثنیٰ کا نوٹ پیش کیا۔ اس انوکھے تحفے کا انکشاف برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے انقرہ سے واپسی کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔

دنیا بھر سے سے مزید