اسلام آباد( رانا غلام قادر ) ایشیائی ترقیاتی بینک نے انتباہ کیا ہے کہ مہنگائی میں اضافہ، معاشی شرح نمو بھی ٹارگٹ سے کم رہے گی ،رواں مالی سال کیلئے بینک نے پاکستان کی معاشی شرح نمو کا تخمینہ چار اعشاریہ پانچ فیصد سے کم کرکے تین اعشاریہ سات فیصد کر دیا جبکہ رواں مالی سال کےلیےمہنگائی کا سالانہ تخمینہ چھ اعشاریہ پانچ فیصد سے بڑھاکر آٹھ اعشاریہ تین فیصد کردیا گیا،ایشیائی ترقیاتی بینک نے ڈویلپمنٹ آوٹ لک جاری کردیا ۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیےرواں مالی سال کےمعاشی شرح نمو اورمہنگائی کے تخمینوں پرنظرثانی کرتے ہوئےمعاشی شرح نمو میں کمی اور مہنگائی میں اضافے کا تخمینہ لگایا ہے۔