• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ، نیتن یاہو رابطہ، مختلف محاذوں پر ہم آہنگی جاری رکھنے پر اتفاق

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مختلف محاذوں پر رابطہ اور ہم آہنگی جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو کو خلیج میں امریکی اقدامات سے آگاہ کیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے ترک صدر اردوان اور ان کے رفقاء کی جانب سے اسرائیل کے خلاف دیے گئے بیانات کی سنگینی کا معاملہ بھی اٹھایا اور اسرائیل کی سرحدوں کے ساتھ حفاظتی زونز برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید