• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا ایران کشیدگی کا منصفانہ حل ناگزیر ہے، روس

روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے منصفانہ حل پر زور دیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ معاہدے میں صرف امریکا اور ایران ہی نہیں بلکہ پڑوسی اور دیگر متعلقہ فریقین کے مفادات کا بھی خیال رکھا جانا چاہیے، کیونکہ کشیدگی سے کئی ممالک اور عالمی معیشت متاثر ہورہی ہے۔

سرگئی لاوروف کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز اور خلیجِ فارس میں پیش آنے والے واقعات کے حوالے سے ایران اور روس کا مؤقف مشترک ہے، مسئلے کا حل تلاش کرنا ضروری ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید