• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: غیر قانونی تجارت و منظم امیگریشن جرائم کیخلاف کریک ڈاؤن، 300 سے زائد افراد زیرِ حراست

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

غیر قانونی تجارت اور منظم امیگریشن جرائم کے خلاف پولیس کی طرف سے کیے گئے ایک بڑے کریک ڈاؤن کے دوران برطانیہ کے مختلف علاقوں سے57 تارکینِ وطن سمیت 300 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق کشتی کے ذریعے انگلش چینل کو عبور کر کے برطانیہ میں داخل ہونے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے۔

نیشنل پولیس چیفس کونسل کا کہنا ہے کہ 15 سے 20 جون کے درمیان 5 روزہ آپریشن کے دوران مجموعی طور پر ایک ملین پاؤنڈ سے زائد کی نقدی بھی ضبط کی گئی ہے جبکہ بڑے پیمانے پر غیر قانونی تمباکو کا اسٹاک، سیگریٹ، کاریں، منشیات اور ای بائیک بھی برآمد کی گئی ہیں۔

7 لاکھ پاؤنڈ مالیت کے برآمدگی سامان کو پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے۔

آپریشن کے دوران حجام کی دکانوں، ویپ شاپس، کار واش اور سیلون وغیرہ کو بھی چیک کیا گیا۔

اس حوالے سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ غیر قانونی کام کرنے والے تارکینِ وطن اکثر انہی کاروبار کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرتے ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید