مانچسٹر: راچڈیل گرومنگ گینگ کا سرغنہ شبیر احمد برطانوی امیگریشن ایکٹ کی بعض دفعات کے تحت ملک بدری سے بچنے میں کامیاب ہو سکتا ہے۔
حکام کی طرف سے 73 سالہ مرکزی مجرم جسے ڈیڈی کے نام سے یاد کیا جاتا ہے کے متاثرین کو بتایا گیا ہے کہ 2 جولائی کو جیل سے ممکنہ طور پر رہائی پانے کے باوجود انہیں ملک سے ڈی پورٹ نہیں کیا جا سکتا۔
شبیر احمد پر 2012 میں لڑکیوں کی عصمت دری اور دیگر جنسی جرائم کے تحت مجرم ٹھہرایا گیا تھا۔
اس سے سنگین جرم ثابت ہونے اور سزا ملنے کے بعد برطانوی شہریت چھین لی گئی تھی۔
آن لائن ظاہر ہونیوالی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ پروبیشن سروسز کی طرف سے متاثرین کو آگاہ کیا گیا ہے کہ شبیر احمد کو امیگریشن ایکٹ 1971 کے تحت ڈی پورٹ نہیں کیا جا سکتا۔
تاہم وہ رہائی کے بعد راچڈل میں مرکز اخراج زون کی نگرانی میں رہے گا حکومت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ گرومنگ گینگ کے ممبران کی ملک بدری کیلئے تمام ممکنہ اقدامات یقینی بنائے جائیں۔