• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

برطانیہ کو آئندہ ہفتے گرمی کی ایک اور لہر کا سامنا ہو گا، درجۂ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ازورس سے پرتگال اور اسپین تک ہائی پریشر بن رہا ہے اور اختتامِ ہفتہ تک فرانس اور جنوبی برطانیہ کو گرمی کی لہر کا سامنا ہو گا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق جون انگلینڈ کی تاریخ کا گرم ترین مہینہ جبکہ برطانیہ کے لیے مجموعی طور پر دوسرا گرم ترین مہینہ تھا۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں ہیٹ ویو کا اعلان اس وقت کیا جاتا ہے جب کسی علاقے میں مسلسل 3 دن درجۂ حرارت کسی مخصوص حد کو پار کر جائے۔

لندن میں ہیٹ ویو کے لیے درجۂ حرارت کی حد 28 اور نارتھ انگلینڈ کے لیے 25 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

محکمۂ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق لندن میں ہفتے سے لے کر جمعرات تک درجۂ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

یو کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے ایسٹ مڈ لینڈز، لندن، ایسٹ، ساؤتھ ایسٹ اور ساؤتھ ویسٹ انگلینڈ کے لیے یلو وارننگ جاری کی ہے، جس کا مطلب ہے کہ معمر اور مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد کے لیے گرمی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید