مانچسٹر: کسی طالب علم کے تاحال قدم نہ رکھنے والے اسٹیٹ آف دی آرٹ اسکول کا اہم حصہ گرا کر دوبارہ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایکسیٹر کے قریب واقع میٹ فورڈ بروک اکیڈمی جسے اسٹیٹ آف دی آرٹ اسکول قرار دیا جاتا ہے، 2023 میں کھولی گئی تھی، تاہم اس کی ساخت کے حوالے سے بعض مسائل کی وجہ سے آج تک کسی طالبعلم نے مرکزی عمارت کے اندر قدم نہیں رکھا۔
محکمہ تعلیم ڈی ایف ای نے تصدیق کی ہے کہ اب اس عمارت کو ازسر نو تعمیر کیا جائے گا، جس پر خطیر لاگت آئے گی۔ آل تھرو اسکول کے طلباء کم از کم 2028 تک عارضی عمارتوں میں اسباق جاری رکھیں گے۔
جائزے میں پایا گیا کہ عمارت اپنی موجودہ شکل میں مطلوبہ عمارت کے معیار پر پورا نہیں اترتی، مسائل کو مطلوبہ معیار کے مطابق حل کرنا ممکن نہیں ہے ڈی ایف ای نے اب فیصلہ کیا ہے کہ جزوی طور پر عمارت کو دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔