• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس: شہید برہان مظفر وانی کی دسویں برسی پر تقریب کا اہتمام

فوٹو بشکریہ رپورٹر
فوٹو بشکریہ رپورٹر

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس کے زیرِ اہتمام شہید برہان مظفر وانی کی دسویں برسی کے موقع پر ایک پروقار تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے مرد، خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کی صدارت انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم کے صدر زاہد ہاشمی نے کی، جبکہ فرانس میں پاکستانی کمیونٹی سے پہلی مرتبہ منتخب ہونے والے مئیر عمر یعقوب مہمانِ خصوصی تھے۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی گئی، بعدازاں پاکستان کا قومی ترانہ اور کشمیر کا قومی ترانہ پیش کیا گیا، تقریب میں مختلف پاکستانی میڈیا اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی میر عمر یعقوب سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا، جن میں ایم کے پرویز چوہدری، راجہ کرامت چوہدری، احمد طاہر، سحر، نینا خان، روحی بانو، راجہ طاہر، لالہ برہان، عدنان سلیمان اور عاطف ہاشمی شامل تھے۔

اپنے صدارتی خطاب میں زاہد ہاشمی نے کہا کہ شہید برہان مظفر وانی نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے تحریکِ کشمیر کو نئی روح بخشی اور ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ برہان مظفر وانی کی جدوجہد اور شہادت مسئلۂ کشمیر کی تاریخ کا اہم سنگِ میل ہے۔

زاہد ہاشمی نے پاکستان میں عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے 12 نشستوں کے معاملے پر جاری احتجاج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کا حل ہنگاموں، دھرنوں یا جانی و مالی نقصان میں نہیں بلکہ مذاکرات میں ہے] پاکستان ہمارا ملک ہے اور ہم سب پاکستانی ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید