• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان: بچیوں کو ہراساں کرنیوالا ملزم زخمی حالت میں گرفتار

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

صوبۂ پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں بچیوں کو ہراساں کرنے کے الزام میں ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ لیاقت پور میں پیش آیا جہاں کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق تعاقب کے دوران ملزم نے پستول نکالنے کی کوشش کی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اپنے ہی پستول سے گولی لگنے کے باعث زخمی ہوا جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔

زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید