پشاور (این این آئی) تھانہ ایکسائز پشاور ریجن نے رواں سال کی سب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ محکمہ سے موصولہ تفصیلات کے مطابق تھانہ ایکسائز پشاور کی ٹیم نے رنگ روڈ پشاور پر کارروائی کے دوران اسلام آباد رجسٹریشن نمبر BUV-956 گاڑی کو روک کر تلاشی لی، جس کے نتیجے میں گاڑی سے 5.1من (204000گرام 204 کلوگرام) چرس برآمد کر لی گئی۔کارروائی کے دوران ملزم واحد شاہ کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ ایکسائز پشاور میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش اور قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔