• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا خطے میں کشیدگی میں اضافے پر اظہار تشویش، فریقین پر تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان نے خطے میں کشیدگی میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین پر تحمل کا مظاہرہ کرنے اور کشیدگی میں کمی کےلیے فوری اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے کے تمام برادر ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ اور کشیدگی میں کمی کےلیے فوری اقدامات کریں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ فریقین اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت اپنے وعدوں کی پاسداری کریں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے خطے میں دیرپا امن و استحکام کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہے۔

قومی خبریں سے مزید