کراچی میں دو ٹریفک حادثات میں 4 سالہ بچی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ناردرن بائی پاس کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی تھی۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے 11 میں ٹریفک حادثے میں چار سالہ راہ گیر بچی جاں بحق ہوگئی۔