• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیارت حملہ: ایف سی افسران کی شہداء کے لواحقین سے ملاقات، خراجِ عقیدت پیش

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

زیارت میں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین سے ایف سی بلوچستان کے سینئر افسران نے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر ایف سی افسران نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

ایف سی بلوچستان کے افسران نے شہداء کی قبروں پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

ایف سی کے سینئر افسران نے شہداء کے اہلِ خانہ سے ملاقاتوں کے دوران ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔ 

ایف سی حکام کا کہنا ہے کہ ملکی سلامتی کے لیے جانیں قربان کرنے والے پولیس کے جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

واضح رہے کہ زیارت میں پولیس کے 27 اہلکاروں نے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید