سرگودھا (نمائندہ جنگ) سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع میں 5 ہزار مرد و خواتین اساتذہ بھرتی کرنے کیلئے محکمہ تعلیم نے اقدامات شروع کردیئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق سرگودھا، میانوالی،بھکر اور خوشاب میں پرائمری، مڈل، ہائی سکولوں کے اساتذہ کی بھرتی کیلئے چاروں اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران سے ان کے اضلاع میں خالی نشستوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔