امریکا کے حالیہ حملوں میں ایران میں اب تک شہدا کی تعداد 24 ہوگئی۔
اس حوالے سے تہران سے ایرانی میڈیا کے مطابق ایران پر آج ہونے والے امریکی حملوں میں 4 افراد شہید اور 7 زخمی ہوئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی شہر آبادان میں امریکی میزائل حملوں میں 2 افراد شہید اور 3 زخمی ہوئے۔
شہر نائین کے فوجی اڈے پر امریکی حملے سے ایک شخص شہید ہوا جبکہ ماہ شہر میں واٹر پمپنگ اسٹیشن پر امریکی حملے سے ایک شخص شہید اور 4 زخمی ہوئے۔