• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: 25 سالہ خاتون ٹیچر کو کم عمر طالب علم کے ساتھ جنسی تعلق رکھنے پر سزا

فوٹو: امریکی میڈیا
فوٹو: امریکی میڈیا 

امریکا میں 25 سالہ خاتون ٹیچر کو 16 سالہ طالب علم کے ساتھ جنسی تعلق رکھنے کے الزام میں سزا سنا دی گئی۔

امریکی ریاست واشنگٹن میں ایک 25 سالہ خاتون ٹیچر نے 16 سالہ طالب علم کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے کے جرم کا اعتراف کر لیا ہے، جس کے بعد ایک معاہدے کے تحت ان کی سزا میں بڑی کمی کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سینٹ جان ایلیمنٹری اسکول کی سابقہ ٹیچر میکنزی ناٹ کو نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات کے تحت 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، تاہم گزشتہ دنوں عدالت میں جرم کا اعتراف کرنے کے بعد اب ملزمہ کو 1 سال کاؤنٹی جیل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

خاتون ٹیچر کے شوہر نے اپنی بیوی کے موبائل سے کم عمر لڑکے سے تعلقات سے متعلق کچھ اسکرین شاٹس حاصل کرکے پولیس کے حوالے کیے تھے، جس کے بعد خاتون نے شوہر سے علیحدگی کی درخواست بھی دائر کردی۔

متاثرہ لڑکے نے پولیس کو بتایا کہ خاتون ٹیچر نے متعدد مرتبہ اپنے گھر بلا کر اس کے ساتھ تعلق قائم کیا تھا اور اکثر مجھے مختلف پیغامات بھی بھیجتی رہتی تھی۔

رپورٹ کے مطابق جیل کی سزا کے علاوہ معاہدے کے تحت خاتون ٹیچر کا نام اگلے 10 سالوں تک جنسی جرائم کے مجرموں کے رجسٹر میں شامل رہے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید