راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) راولپنڈی اور چکلالہ کینٹ ایریاز کے گھروں کی چیکنگ کے دوران مزید 53مقامات سے ڈینگی لاروا نکل آیا، راولپنڈی کینٹ کے ایریاز میں بدھ کو انسداد ڈینگی کی ٹیموں نے نصیر آباد ، سلیمان آباد، ٹنچ بھاٹہ ، ڈھوک سیداں روڈ، پیپلز کالونی کے 762گھروں کی چیکنگ کی تو اس دوران 27مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا، چکلالہ کینٹ ایریاز کی گلستان کالونی، ڈھوک چراغدین، لال کڑتی ، رحیم آباد اور جھنڈا چیچی میں 744گھروں کی چیکنگ کے دوران 27گھروں سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا، کینٹ بورڈ حکام کے مطابق ڈینگی لاروا کو تلف کر دیا گیا۔