• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو ٹیکس نوٹس کے خلاف حکم امتناعی

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس مرزا وقاص رئوف نے راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو ٹیکس نوٹس کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے پنجاب ریونیو اٹھارٹی سے پانچ ستمبر تک جواب طلب کرلیا ہے۔سرکار کی طرف سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب راشد حفیظ پیش ہوئے۔فاضل عدالت نے جمال ڈیم میں فشریز کنٹریکٹ کا اشتہار دینے کے خلاف رٹ خارج کردی۔سہیل اقبال نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کو ورک آڈر19نومیر کو ملا تھا اس لئے اس کا کنٹریکٹ بھی بڑھایا جائے۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب راشد حفیظ نے مؤقف اختیار کیا کہ  کنٹرکٹ کی معیاد31اگست تک ہے۔اس لئے درخواست گزار کا جواز درست نہیں ہے۔فاضل عدالت نے تبادلے کےخلاف محکمہ صحت کے ملازم سید توقیر عیاس کی رٹ پر چیف سیکرٹری پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ وہ درخواست گزار کی اپیل پر ایک ماہ میں فیصلہ کریں۔توقیر عباس نے مظفر گڑھ تبادلے کو چیلنج کیا ہوا تھا۔ 
تازہ ترین