• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کینٹ، ٹی آئی پی ٹیکس میں اضافہ کی منظوری متوقع

راولپنڈی (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی 23اگست کو بغیر وائس پریذیڈنٹ کے بورڈ میٹنگ ہو گی جس میں منتخب ممبران کی ترقیاتی سکیموں، جائیداد منتقلی ٹیکس  (ٹی آئی پی ) ٹیکس پر 15فیصد اضافے کی منظوری متوقع ہے، کینٹ بورڈ ذرائع کے مطابق بورڈ میٹنگ کا ایجنڈا ممبران میں تقسیم کر دیا گیا ہے ،پچاس نکاتی ایجنڈا بورڈ میٹنگ میں زیر غور آئے گا،ایجنڈا کے مطابق سو سے زائد رہائشی و کمرشل نقشوں ، میوٹیشن ، کمپوزیشن کیسز ، گاڑیوں کی مرمت ، پرانی گاڑیوں کی نیلامی کی منظوری بھی متوقع ہے، بورڈ میٹنگ میں منتخب ممبران کی طرف سے 30لاکھ روپے سے لیکر ایک کروڑ روپے تک کی ترقیاتی سکیموں ، دکانوں کی ٹرانسفر، میڈیکل ، ہائرنگ کے کیسز کی منظوری کے ساتھ ساتھ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری بھی متوقع ہے، ترجمان کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی قیصر محمود نے بتایا کہ بغیر وائس پریذیڈنٹ بورڈ میٹنگ کا انعقاد کیا جا سکتا  ہے اس حوالے سے لیگل ایڈوائزر سے رائے لے لی گئی ہے۔
تازہ ترین