• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران: داعش سے منسلک 2 افراد کو پھانسی دیدی گئی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ایران نے داعش سے منسلک ایک عسکریت پسند سیل کی رکنیت اور ایران کے خلاف مسلح کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں 2 افراد کو پھانسی دے دی۔

ایرانی خبر رساں ادارے میزان نیوز کے مطابق محی الدین عبداللھی اور حسین پلانی کو سپریم کورٹ کی جانب سے سزائے موت برقرار رکھے جانے کے بعد پھانسی دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی عدلیہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ گروہ ایران اور عراق کی سرحدی علاقوں میں سرگرم رہنے کے بعد داعش کے نیٹ ورک کو دوبارہ منظم کرنے اور ایران میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

حکام کے مطابق سیکیورٹی کارروائی کے دوران گروہ کے متعدد ارکان مارے گئے جبکہ دیگر کو گرفتار کر لیا گیا۔

کارروائی کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور اہم دستاویزات بھی قبضے میں لے لی گئیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید