امریکا میں 25 سالہ خاتون استاد میکنزی ناٹ نے 16 سالہ طالب علم کے ساتھ جنسی تعلقات کے مقدمے میں اپنا جرم تسلیم کر لیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق خاتون پر کم عمر طالب علم کے ساتھ غیر اخلاقی اور غیر قانونی تعلقات قائم کرنے کا الزام ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب میکنزی ناٹ نے سینٹ جان ایلیمنٹری اسکول میں پہلی جماعت کی استاد کے طور پر کام شروع کیا، الزام ہے کہ دونوں کے درمیان تعلقات طالب علم کی گاڑی میں قائم ہوئے۔
اس معاملے کی تحقیقات اس وقت شروع ہوئیں جب خاتون کے شوہر اور متاثرہ طالب علم کے ہائی اسکول میں اسسٹنٹ ٹریک کوچ نے پولیس کو اطلاع دی۔
حکام کے مطابق خاتون نے پہلے اپنے شوہر کے سامنے تعلقات کا اعتراف کیا لیکن بعد میں پولیس تفتیش کے دوران 16 سالہ طالب علم کے ساتھ جسمانی تعلقات سے انکار کر دیا۔
خاتون کے شوہر نے پولیس کو ان کے موبائل فون سے حاصل کردہ اسکرین شاٹس بھی فراہم کیے جنہیں تحقیقات میں اہم ثبوت قرار دیا گیا۔
طالب علم کے مطابق وہ ابتداء میں خاتون سے ملاقات کے لیے تیار نہیں تھا لیکن بعد میں راضی ہو گیا۔
طالب علم نے حکام کو بتایا ہے کہ خاتون ٹیچر نے مجھے یہ بات چھپانے کو کہا تھا کیونکہ انہیں اپنی ملازمت کھونے کا خدشہ تھا۔
گرفتاری کے بعد خاتون استاد نے معذرت کی اور اپنے عمل کو غلط قرار دیا۔
عدالت نے گزشتہ جمعے ٹیچر کا اعترافِ جرم منظور کر لیا، قانون کے تحت میکنزی ناٹ کو زیادہ سے زیادہ 1 سال تک کاؤنٹی جیل کی سزا ہو سکتی ہے جبکہ انہیں آئندہ 10 سال تک جنسی مجرموں کی فہرست میں شامل رکھا جائے گا۔