• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے جینت کمار نے ہارورڈ یونیورسٹی کا مقابلہ جیت کر ملک کا نام روشن کردیا

کراچی کے نوجوان جینت کمار نے امریکی یونیورسٹی ہارورڈ کے بین الاقوامی کاروباری مقابلے میں کامیابی حاصل کر کے ملک کا نام روشن کردیا۔

جینت کمار کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 2 برس سے مختلف مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں اور متعدد اعزازات اپنے نام کر چکے ہیں۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوان جینت کمار ہارورڈ کرمسن بزنس مقابلہ جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔ اس عالمی مقابلے میں ایک ہزار سے زائد ٹیموں نے شرکت کی جس میں سب نے اپنے بزنس آئیڈیاز پیش کیے، تاہم جینت کمار نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

جینت کمار کے مطابق ان کا بزنس آئیڈیا مصنوعی ذہانت کے ذریعے ریسرچ کے عمل کو تیز اور آسان بنانا تھا۔

پاکستانی نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ سال بھی ایک اور عالمی مقابلے میں شرکت کریں گے اور امید رکھتے ہیں کہ ایک بار پھر پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کریں گے۔

خاص رپورٹ سے مزید