• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ، خالی پلاٹوں کی اسیسمنٹ مکمل، 36لاکھ کی ٹیکس وصولی متوقع

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے شہری ایریاز میں پڑے خالی پلاٹوں کی اسیسمنٹ کا کام مکمل کر لیا ہے  ، شہر میں پڑے پانچ مرلے سے زائد رقبہ کے 400 خالی پلاٹوں پر حکومت کو سالانہ 36لاکھ روپے کی ٹیکس وصولی متوقع ہے ، ایکسائز حکام کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے شہری ایریاز میں پانچ مرلے رقبہ سے زائد کے پلاٹوں پر پراپرٹی ٹیکس عائد کئے جانے کے بعد راولپنڈی کے شہری ایریاز میں خالی پلاٹوں کی اسیسمنٹ کی گئی تو مجموعی طور پر چار سو خالی پلاٹ نکلے اور ان پر ٹیکس عائد کرنے کے بعد راولپنڈی ایکسائز کی ٹیکس ڈیمانڈ میں 36لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
تازہ ترین