• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر کراچی کی برساتی نالوں کی صفائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

کمشنر کراچی کی زیر صدارت متوقع بارشوں سے نمٹنے کے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔

ترجمان کمشنر ہاؤس کے مطابق ڈپٹی کمشنرز، سالڈ ویسٹ حکام سمیت دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ برساتی نالوں کی صفائی کا کام جلد مکمل کرے گی۔

کمشنر کراچی حسن نقوی نے ہدایت جاری کی کہ بارشوں کے پانی کی نکاسی کے لیے پمپس، مشینری اور عملے کو تعینات کریں۔

انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو نالوں کی صفائی کے جاری کاموں کا معائنہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔

قومی خبریں سے مزید