• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ عظمیٰ، برساتی نالوں کی جامع صفائی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مئیر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہےکہ پانی جمع ہونے یا نالوں کی بندش سے متعلق کوئی شکایت نہیں سننا چاہتا ،بلدیہ عظمیٰ کراچی نے آئندہ مون سون سیزن کے پیشِ نظر شہر بھر کے بڑے برساتی نالوں کی جامع صفائی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ بارش کے پانی کی روانی کو یقینی بنایا اور شہری سیلاب کے خطرات کو کم سے کم کیا جا سکے، یہ فیصلہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیرِ صدارت منعقدہ ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا، جس میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور بلدیاتی خدمات کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔