ملتان(سٹا ف رپورٹر)ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ملتان نے نئے چیمبرزکے بلاک کو عبدالستارایدھی کے نام سے منسوب کرتے ہوئے قرعہ اندازی کے ذریعے 18 وکلاءکو الاٹمنٹ کرتے ہوئے 25 اگست تک فیس اور کاغذات جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔اس ضمن میں گزشتہ روز قرعہ اندازی کے ذریعے وکلاء،ملک عدنان احمد ،ثناء نوید بھٹہ،راؤقمر محمد ایاز،محمد شہزاد اسحاق،نورین انجم ،اسد فہیم چوہدری،ستارہ قمبر،ملک شاہد سلطان،لیاقت علی،عالیہ نذیر،محمد عمران بھٹہ،محمد شعیب شاہ بخاری،شہلا رسول،مہر جواد حسین ترگڑ،محمد سہیل خان ،شاکراقبال قریشی ،جعفر حسین شاہ اورمحمد عمران کاشف راناکوالاٹ کرکے ایک لاکھ 20 ہزارروپے فی کس اوربیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔