ملتان (سٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن ملتان نے ضلعی ملتان میں مخصوص نشستوں کے انتخابات میں خالی رہ جانے والی نشستوں کا معاملہ صوبائی حکومت پر چھوڑ دیا۔ذرائع کے مطابق ضلع ملتان میں 134 مخصوص نشستیں خالی رہ گئیں ہیں ،جن میں یونین کونسلوں میں 124 غیر مسلم کی نشستیں خالی ہیں ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایک سو کے قریب یونین کونسلوں غیر مسلم آبادی نہ ہونے کی وجہ سے غیر مسلم کی نشست پر کوئی درخواست جمع نہیں ہوئی ۔ اس ضمن میں الیکشن کمیشن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ضلع ملتان میں خالی رہ جانے والی نشستوں پرقوانین کے مطابق دوبارہ انتخابات ہوں گے ۔ جن یونین کونسلوں میں غیر مسلم موجود نہیں ہیں ان کی خالی نشستوں بارے صوبائی حکومت فیصلہ کرے گی۔