• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں لینڈ سلائیڈنگ سے 8 افراد ہلاک، 34 لاپتہ

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

چین کے شہر چونگ کنگ میں مٹی کا تودا گرنے سے 8 افراد ہلاک اور 34 لاپتہ ہوگئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مٹی اور چٹانوں کے بڑے پیمانے پر گرنے سے 10 سے زائد عمارتیں اس میں دفن ہوگئیں، تباہی کے نتیجے میں 11 سو سے زائد لوگ بے گھر ہوگئے۔

چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ مسلسل بارشوں کی باعث یہ واقعہ پیش آیا۔

چینی حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن جاری ہے اب تک ملبے سے 10 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، جبکہ 8 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے اور 34 تاحال لاپتہ ہیں۔

لینڈ سلائیڈنگ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ 18 ہزار کیوبک سینٹی میٹر کے رقبے پر آئی جس میں ملبے اور چٹانیں شامل ہیں۔

علاقے کے ہیڈ آف پلاننگ کے مطابق حالیہ دنوں میں سخت موسمی حالت کی وجہ سے مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید