• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی مارکیٹ میں پاکستانی پروڈکٹس کا فروغ ناگزیر، پاکستان انوسٹرز فورم

جدہ (شاہد نعیم )پاکستان انوسٹرز فورم کے صدر شفقت محمود نے کہا ہے کہ سعودی مارکیٹ میں پاکستانی پروڈکٹس کا فروغ ناگزیر ہے، سعودی عرب کے مختلف شہروں میں دو ہزار سے زائد پاکستانی انویسٹرز پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنے اور زرمبادلہ کی شرح بڑھانے میں موثر کردار ادا کر رہے ہیں، بہت سے پاکستانی سعودی شہروں میں اپنے کاروبار سے اپنی مصنوعات اور پراجیکٹس کے حوالے سے خدمات فراہم کررہے ہیں۔ وہ جدہ میں فورم کی تقریب سے خطاب کررہے تھے، تقریب کی صدارت سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین نے کی ۔ چوہدری شفقت نے مزید کہا کہ یہاں مقیم اور بیرون ملک جو پاکستانی سعودی عرب میں کاروبار کا ارادہ رکھتا ہے اسے فورم کی جانب سے مکمل سہولیات اور طریقہ کار کی پیشکش و رہنمائی کی جائیگی، انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب نے حال ہی میں پاکستان میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے پاکستان میں مختلف پراجیکٹس شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے اگر سعودی عرب سے کوئی پاکستانی سرمایہ کار اپنے کاروبار کے حوالے سے پاکستان میں خدمات انجام دینا چاہتا ہے وہ فورم کے عہدیداروں سے رابطہ کرے تاکہ انکی رہنمائی کی جاسکے۔

ملک بھر سے سے مزید