کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے حق پرست اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی نے آزاد جموں و کشمیر میں جاری غیر معمولی اور موسلادھار بارشوں، بادل پھٹنے (کلاؤڈ برسٹ)، ندی نالوں میں طغیانی اور خوفناک لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور بنیادی انفراسٹرکچر کی شدید تباہی پر گہرے دکھ، رنج اور تشویش کا اظہار کیا ہے، بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث متعدد دیہات، سڑکیں، پل اور مکانات تباہ ہو چکے ہیں جس سے مقامی آبادی کا رابطہ دیگر علاقوں سے منقطع ہو چکا ہے اور سوگوار و آفت زدہ خاندان کھلے آسمان تلے مدد کے منتظر ہیں۔