• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیرت النبی ﷺ مکمل ضابطۂ حیات ہے، گورنر نہال ہاشمی

کراچی (نیوز ڈیسک) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے گورنر ہاؤس کراچی میں سیرت النبی ﷺ سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ سیرت النبی ﷺ ہمارے لئے مکمل ضابطۂ حیات ہے، نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پوری انسانیت کیلئے مشعلِ راہ ہیں، جبکہ نوجوان نسل کو سیرت النبی ﷺ سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سیمینار سے مفتی تقی عثمانی، خورشید احمد ندیم، شہنشاہ نقوی، حنیف طیب، قاری محمد عثمان، رضی جعفری، ڈاکٹر عزیز الرحمن اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی زندگیوں کو حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات کے مطابق ڈھالنا ہوگا، سیرت النبی ﷺ پر عمل سے معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔ سیرت طیبہ صرف پڑھنے کے لئے نہیں بلکہ اپنی زندگی میں اتارنے کے لئے ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ اگر آج پاکستان کا نوجوان حضور اکرم ﷺ کی زندگی سے صرف ایک چیز سیکھے تو وہ کیا ہونی چاہئے؟ علم، قیادت، قانون، معیشت، عبادت، برداشت یا کردار؟ میرا جواب ہے کردار۔ کیونکہ کردار بن جائے تو علم بھی سنور جاتا ہے، طاقت امانت بن جاتی ہے، دولت وسیلہ بن جاتی ہے اور قیادت انسانی خدمت بن جاتی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید