• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دفاتر کی کراچی سے منتقلی کا فیصلہ کاری ضرب، ایم کیو ایم ترجمان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے کراچی میں قائم سول ایوی ایشن اتھار ٹی اور پاکستان ایئرپورٹس اتھار ٹی کے ہیڈکوارٹرز کو اسلام آباد منتقل کرنے کے فیصلے پر شدید تشویش، غم و غصے اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے کراچی کے معاشی و انتظامی حقوق پر کاری ضرب قرار دیا ہے۔ انتظامی فیصلوں کی روشنی میں دونوں اداروں کے عارضی ہیڈکوارٹرز اسلام آباد ایئرپورٹ پر فوری منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ، جس سے کراچی سے اداروں کا صفایا کیا جا رہا ہے، سال 2023ء میں پارلیمانی فیصلے کے تحت سی اے اے کو آپریشنل اور ریگولیٹری دو حصوں میں تقسیم کیے جانے کے بعد سے ہی خاموشی کے ساتھ تمام مرکزی سیٹ اپ کو اسلام آباد منتقل کرنے کی کارروائی جاری ہے۔

ملک بھر سے سے مزید