• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے کے انچ انچ کی حفاظت کریں گے، سندھ وحدت قلم کار کانفرنس

حیدرآباد (بیورو رپورٹ)سندھ کے دانشوروں،ادیبوں، قلم کاروں اور فن کاروں نے سندھ کی ممکنہ تقسیم کو متعدد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے انچ انچ کی حفاظت کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد پریس کلب میں ’’سندھ وحدت قلم کار کانفرنس‘‘ کے عنوان سے منعقد کانفرنس میں کیا۔اس موقع پر سندھ کے جامی چانڈیو نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر کا آخر کیا قد و قامت ہے کہ وہ موجودہ نظام کو ناکام قرار دے کر نئے صوبوں کی بات کرتے ہیں۔ آپ کہتے ہیں کہ یہ نظام ناکام ہو چکا ہے، تو ہماری بھی آپ کے خلاف یہی چارج شیٹ ہے۔ گزشتہ 80 برسوں سے اس ملک میں جمہوریت کا وجود ہی نظر نہیں آتا۔ غلطیاں آپ نے کیں اور پاکستان کو وفاقی، جمہوری اور پارلیمانی ملک بننے ہی نہیں دیا۔ تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ پاکستان میں شامل قوموں کی قومی حیثیت سے انکار کرتے رہے، آئین توڑا اور ملک پر ون یونٹ مسلط کیا۔ اس ملک کو چلانے والی غیر جمہوری قوتوں کی پالیسیوں کا نتیجہ ہی تھا کہ 1971ء میں پاکستان دو حصوں میں تقسیم ہوگیا۔

ملک بھر سے سے مزید