• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی فوج کا کویت میں دو امریکی فوجی اہداف پر ڈرون حملوں کا دعویٰ

امریکی حملوں کے بعد ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے کویت میں دو امریکی فوجی اہداف پر ڈرون حملے کیے۔

سرکاری ٹی وی پر جاری ایرانی فوج کے بیان میں کہا گیا کہ کیمپ الادیری پر ڈرون سے اسلحہ ڈپو اور علی السالم ایئر بیس پر پیٹریاٹ دفاعی نظام کے راڈار نشانہ بنائے گئے۔

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کویت میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بناتے ہوئے کیمپ الادیری میں قائم امریکی اسلحہ ڈپو، علی السالم ایئربیس پر نصب پیٹریاٹ ریڈار سسٹم اور فضائی نگرانی کے ریڈار پر وسیع پیمانے پر ڈرون حملے کیے ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق  کویت اور بحرین، جہاں امریکی فوجی اڈے موجود ہیں، رواں ماہ جنگ بندی اور واشنگٹن و تہران کے درمیان مفاہمتی یادداشت  کے باوجود دوبارہ شروع ہونے والی کشیدگی کے بعد ایران کے حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے خلیجی ممالک میں شامل ہیں۔

کویت کا کہنا ہے کہ ایران نے امریکی بمباری سے قبل ایک بجلی اور پانی کے پلانٹ کے ساتھ ساتھ ایک آئل تنصیب کو بھی نشانہ بنایا تھا۔ 

بعد ازاں امریکا  نے ایران پر بمباری کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی حالیہ کشیدگی میں امریکی فوجیوں کی پہلی ہلاکتوں کے جواب میں ’سزا‘ دینے کے لیے کی گئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید