پاکستان کی معروف میزبان، اداکارہ اور کاروباری شخصیت شائستہ لودھی نے حال ہی میں اپنا نیا ہیئر اسٹائل متعارف کروایا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
شائستہ لودھی نے موسمِ گرما کے مقبول باب کٹ (Bob Cut) ہیئر اسٹائل کو اپناتے ہوئے اپنے لمبے بال کٹوا لیے اور نئی لک کی تصاویر و ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیں۔
ان کی نئی ہیئر ٹرانسفارمیشن کو مداحوں نے پسند بھی کیا ہے، تاہم زیادہ تر صارفین نے اسے ان کے بھائی اور معروف ٹی وی میزبان ساحر لودھی سے جوڑتے ہوئے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔
سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے لکھا ہے کہ نئے ہیئر اسٹائل کے بعد شائستہ لودھی کی شکل کافی حد تک ساحر لودھی سے ملنے لگی ہے۔
ایک صارف نے تبصرہ کیا یہ شائستہ لودھی ہیں یا ساحر لودھی؟ جبکہ دوسرے نے لکھا کہ لگتا ہے شائستہ اپنے بھائی میں تبدیل ہو گئی ہیں۔
ایک اور صارف کا کہنا ہے کہ بال کٹوانے کے بعد شائستہ بالکل اپنے بھائی جیسی لگ رہی ہیں۔