• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساحر لودھی کے بہن شائستہ کیساتھ تعلقات کیسے ہیں؟




پاکستان کے مشہور اداکار و میزبان ساحر لودھی نے بہن، اداکارہ، ماڈل و میزبان شائستہ لودھی سے اپنے تعلقات سے متعلق گفتگو کی ہے۔

اداکار نے حال ہی میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم یوٹیوب کے لیے انٹرویو دیا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے جہاں اپنی زندگی کے متعدد پہلوؤں سے متعلق بات کی وہیں بہن سے اپنی دوستی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیا۔

ساحر لودھی کا کہنا ہے کہ شائستہ کے ساتھ پہلے بہت گہرا تعلق تھا، اب بھی تعلق تو بہت اچھا ہے مگر اب ہم زیادہ ملتے نہیں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شائستہ بہت مضبوط شخصیت ہیں، انہوں نے اپنی زندگی میں بہت کچھ حاصل کیا ہے، بہت محنت کی ہے، مجھے اپنی بہن پر فخر ہے۔

ساحر لودھی کا کہنا ہے کہ شائستہ نے اپنے لیے بھی بہت اچھے کام کیے ہیں، مجھے اور ہمارے خاندان کو اس کی کامیابیوں پر فخر ہے۔

اداکار نے کہا کہ آج کل ہم مصروف شیڈول کی وجہ سے مل نہیں پاتے مگر ان سے محبت وہیں ہے اور ہمارا رشتہ ایک مضبوط رشتہ ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید