• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاری جنگ میں ایرانی ڈرون شاہد زیادہ مہنگا یا امریکی انٹرسیپٹر؟

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ کے حوالے سے معلومات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 28 فروری کو شروع ہونے والی ایران کے ساتھ جاری جنگ میں اب تک 17 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

امریکی حملوں کے جواب میں ایران دیگر ممالک میں امریکی تنصیاب اور فوجی اہداف کو ڈرونز اور میزائل سے نشانہ بناتا ہے۔

ایران کے انتہائی طاقت ور اور دھماکا خیز یک طرفہ ڈرونز جنہیں ’شاہد‘ کہا جاتا ہے، ان کی تیاری پر فی ڈرون تقریباً 30 ہزار ڈالرز لاگت آتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی وجہ سے جوابی حملوں میں ان کا بڑے پیمانے پر استعمال ایران کے لیے نسبتاً کم خرچ ثابت ہوتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دوسری طرف ان ڈرونز کو مار گرانے کے لیے استعمال ہونے والے انٹرسیپٹرز (interceptors) میں سے ہر ایک کی قیمت لاکھوں ڈالرز ہو سکتی ہے اور یہ ہمیشہ اپنے اہداف کو نشانہ نہیں بنا پاتے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید