گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ضلع گوجرانوالہ کی 166یونین کونسلوں میں مخصوص نشستوں پر487امیدوار بلامقابلہ کونسلر کامیاب قرارپائے ہیں ان کے مدمقابل کسی امیدوار نے کاغذات داخل نہیں کروائے تھے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عنایت الرحمن خان نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرزکو رپورٹ ارسال کر دی ہے ،یونین کونسلوں میں ایک یوتھ،ایک لیبردو خواتین اورایک اقلیتی سیٹ کیلئے تین ماہ قبل کاغذات داخل کروائے گئے تھے ،الیکشن کمیشن نے یونین کونسلوں کی مخصوص سیٹوں کیلئے 2اور 3ستمبر کا شیڈول جاری کیا ہے ،مخصوص نشستوں پر2سو خواتین ، 99یوتھ کونسلر89 لیبرکونسلر اور99 اقلیتی کونسلر بھی بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے ہیں۔ ٹاؤن کمیٹیوں میں 3خواتین اوراقلیتی کونسلربلامقابلہ کامیاب ہوئے ہیں جن یونین کونسلوں میں مخصوص نشستوں پرکونسلربلامقابلہ کامیاب نہیں ہوئے ان کیلئے پولنگ 3ستمبرکو ہوگی۔