• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران اسرائیل جنگ پر خاموشی نریندر مودی کو شدید تنقید کا سامنا

بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی—فائل فوٹو
بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی—فائل فوٹو

 ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی پر خاموشی اختیار کرنے پر بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کو اپنے ہی ملک میں شدید تنقید کا سامنا ہے۔

امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ کے مطابق اس بحران میں پاکستان ایک کلیدی فریق کے طور پر کردار ادا کر رہا ہے اور اس کی سفارتی کوششوں کے باعث ایک بڑی جنگ کا خطرہ ٹل گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے بطور ثالث کردار پر بھارتی اپوزیشن نے شدید ردِعمل اور غصے کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی کانگریس کے رہنما ششی تھرور نے بھی اعتراف کیا ہے کہ پاکستان سفارتی سطح پر بھارت سے کہیں بہتر کارکردگی دکھا رہا ہے۔

امریکی جریدے کے مطابق بی جے پی کے حامی حلقوں میں اسرائیل کی مقبولیت کی ایک بڑی وجہ اس کا اسلام مخالف تشخص ہے، جس پر بھی مختلف حلقوں میں بحث جاری ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید