• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کی شادی کی منصوبہ بندی، نئی رپورٹس سامنے آ گئیں

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

امریکی گلوکارہ کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کی شادی سے متعلق نئی رپورٹس سامنے آئی ہیں۔

غیر ملکی ویب سائٹ ریڈار آن لائن کی رپورٹ کے مطابق دونوں اپنی شادی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم ان کی شادی کی تقریب کی صدارت کریں۔

رپورٹ میں ایک نامعلوم ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ گیون نیوسم ان دونوں کی پہلی پسند ہیں، گورنر نیوسم دونوں کے قریبی دوست اور حامی ہیں اور وہ جسٹن ٹروڈو کو اپنا ہم خیال جبکہ کیٹی پیری کو ایک بااثر شخصیت سمجھتے ہیں۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو اس وقت زیادہ تر وقت جنوبی کیلیفورنیا میں کیٹی پیری کی رہائش گاہ پر ایک ساتھ گزار رہے ہیں اور شادی کے بعد بھی وہ کیلیفورنیا میں ہی رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر مستقبل میں گیون نیوسم امریکی صدارتی انتخاب میں حصہ لیتے ہیں تو انہیں کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کی حمایت حاصل ہو سکتی ہے، جس سے تمام فریقوں کو سیاسی اور عوامی سطح پر فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ جسٹن ٹروڈو کی سابق اہلیہ سوفی گریگوار سے 2005ء میں شادی ہوئی تھی اور 2023ء میں دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی تھی، ان کے 3 بچے ہیں۔

دوسری جانب کیٹی پیری کی شادی رسل برانڈ سے 2010ء میں ہوئی تھی جو 2012ء میں ختم ہو گئی تھی، جبکہ بعد ازاں وہ اورلینڈو بلوم کے ساتھ تعلق میں رہیں، دونوں کی ایک بیٹی ڈیزی بھی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید