ٹام اینڈ جیری کے اے آئی ورژن نے کارٹون کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے۔ حال ہی میں ٹام اینڈ جیری کا ایک بالکل نیا اور منفرد مصنوعی ذہانت (اے آئی) ورژن سامنے آیا ہے۔ اس میں ٹام اور جیری اب عام بلی اور چوہا نہیں رہے، بلکہ وہ مکمل طور پر اےآئی پاورڈ کیریکٹر بن چکے ہیں۔ اے آئی ورژن کلاسک مزاح، جدید ٹیکنالوجی اور تخلیقی کہانیوں کا حسین امتزاج ہے۔
یہ نہ صرف تفریح بخش ہے بلکہ بچوں کو سیکھنے کا ایک نیا انداز بھی فراہم کرتا ہے۔ یہ جدید اے آئی ٹیکنالوجی اور ٹیکسٹ پرامپٹس کا استعمال کرتے ہوئے تخلیق کیا گیا ہے۔اس نئے ڈیجیٹل روپ نے سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا ہے اور اسے دنیا بھر میں بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
دنیا کے مقبول ترین کارٹون کردار ٹام اینڈ جیری کی کہانی کو 86 سال مکمل ہو چکے ہیں۔ اس لازوال اور ہنسانے والے کارٹون کا پریمیئر پہلی بار 10 فروری 1940 کو ایک شارٹ فلم "پس گیٹس دی بوٹ" کے ذریعے ہوا تھا۔ ٹام اینڈ جیری کا شاندار سفرٹا کو ولیم ہیننا اور جوزف باربرا کی مشہور جوڑی نے تخلیق کیا تھا۔
اپنے کلاسک دور سے لے کر آج تک، اس بلی اور چوہے کی لائیو ایکشن اور جدید فلمیں دنیا بھر کے لوگوں کے دلوں پر راج کر رہی ہیں۔ اعزازات اور مقبولیت اپنے منفرد مزاح اور بغیر مکالموں کے شاندار ایکشن کی بدولت، اس شو نے 7 اکیڈمی ایوارڈز (آسکر) اپنے نام کیے۔ آج بھی یہ کارٹون اینیمیشن کی تاریخ میں سب سے زیادہ ایوارڈ یافتہ شارٹ کارٹون سیریز ہے۔