• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل: اک جادوئی کھلونا ہاتھوں پہ دھر لئے ہیں ...

محمد اسد اللہ

اک جادوئی کھلونا ہاتھوں پہ دھر لئے ہیں

بچے جوان بوڑھے سب اس سے کھیلتے ہیں

آنکھیں گڑی ہوئی ہیں اور انگلیاں ہیں رقصاں

دنیا کی سیر اس میں سب لطف کے ہیں ساماں

تصویر و فلم اس میں یوٹیوب ریڈیو بھی

بھاشن بھجن تلاوت نغمات ریڈیو بھی

کیمرہ و کانفرنسنگ ہیں اہتمام سارے

ہر گھر میں ہر گلی میں اس کے غلام سارے

سچ پوچھئے تو یہ ہے جادو کا اک کھلوناہے

اس میں سر کھپانا عمر عزیز کھونا

گمراہیوں کے رستے اس میں کھلے ہوئے ہیں

اس راہ علم میں بھی ڈاکو چھپے ہوئے ہیں

میلوں کی دوریاں ہیں پل میں عبور کرتا

دل دوریاں بھی اچھا ہوتا جو دور کرتا